Home Uncategorized حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی شدید زخمی،بمباری سے تاریخی مسجد شہید

حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی شدید زخمی،بمباری سے تاریخی مسجد شہید

Share
Share

بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج نے مذہبی آزادی اور بین الااقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی علاقے کے گاؤں تبنیت میں اسرائیلی فوج نے بم برسائے جس میں ایک پرانی مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مسجد پر حملے سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حملے کے وقت خوش قسمتی سے مسجد میں کوئی شخص موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں دو الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائل لگنے سے 2 فوجی شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمی فوجیوں کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ دوبدو جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار مارا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...