Home نیوز پاکستان فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024،پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024،پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Share
Share

اسلام آباد: فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024ء میں پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس پر ٹیم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024ء برطانیہ کے علاقے ویلز میں 4 سے 13 اکتوبر کے دوران منعقد ہوئیں، اس سال ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے انعقاد کے 65 سال مکمل ہوئے۔

مشق کے دوران ٹیموں کو بہترین پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف رکاوٹیں عبور کیں، جن میں دشوار گزار علاقوں میں گشت اور ان پیچیدہ علاقوں میں حالات کا سامنا کرتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ 48 گھنٹے کے اندر 60 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل تھا، جن میں مختلف ٹاسک کو طے کرنا بھی شامل تھا۔

اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابل فخر موقع ہے، پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، الحمدللہ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...