Home نیوز پاکستان بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوزمیں 2 پاکستانی باپ بیٹا بھی سوار

بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوزمیں 2 پاکستانی باپ بیٹا بھی سوار

Share
Share

اوٹاوا: ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز کی تلاش میں شامل کینیڈین طیارے نے سمندر میں آوازوں میں کا پتہ لگا لیا۔ آبدوز میں 2 پاکستانی باپ بیٹا بھی سوار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے طیارے نے بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرآوازوں کی نشاندہی کی ہے۔ زیر آب آبدوز کی تلاش کے لیے استعمال ہونے والے آلات نے آوازوں کا پتا لگایا ہے جو اطلاعات کے مطابق ہر 30 منٹ بعد سنائی دے رہی ہیں۔

امریکی حکام نے آوازیں موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ لاپتا آبدوز کی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ روسی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن پر 100 ملین ڈالر کے اخراجات آسکتے ہیں۔

آبدوز میں موجود افراد کے لیے آئندہ چندگھنٹے اہم ہیں اور اگر کل دوپہر تک تلاش کامیاب نہ ہوئی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔ آبدوز میں 2 پاکستانی باپ بیٹا بھی سوار ہیں۔

یاد رہے کہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاوٴنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...