Home سیاست جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام،مشاورت جاری

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام،مشاورت جاری

Share
Share

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔تاہم فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماء جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جا رہے ہیں۔

ادھر جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی، آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...