Home سیاست پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کاکوٹ مارشل ،بغاوت کاجر م ثابت

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کاکوٹ مارشل ،بغاوت کاجر م ثابت

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا اور فیصلہ سنایا ، دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سنائی گئی سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...