Home Uncategorized پیرو میں مسافر بس حادثے کا شکار ،20 افراد ہلاک

پیرو میں مسافر بس حادثے کا شکار ،20 افراد ہلاک

Share
Share

 

لیما: پیرو کے اینڈیس پہاڑی سلسلے میں بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیرو کی پولیس اور میڈیا نے بتایا کہ اینڈیس پہاڑیوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہائی وے پروٹیکشن ڈویژن کے سربراہ جونی رولینڈو ویلڈیراما کا کہنا تھا کہ بس حادثہ جنوب وسطی اینڈیس میں واقع لوس لیبریٹیڈرس ہائی وے میں آیاکوشو ریجن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرو کے پہاڑی علاقوں میں بس حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل میں پیرو کے شمالی علاقے کیجامارکا ریجن میں بس دریا میں جا گری اور 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اسی طرح گزشتہ برس ستمبر میں اینکو ریجن میں اسی طرح کے ایک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...