Home نیوز پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22 سے 24 مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر، صاف پانی، حفظان صحت کی سہولیات پر خرچ ہوگی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ2022 میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ عالمی بینک سے ملنے والے قرضے کی رقم ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ اور سندھ میں بیراجوں کی حفاظت و بہتری کے منصوبے پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...