Home Uncategorized امریکی طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب نے 20 سالہ محنت خاک میں ملا دی

امریکی طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب نے 20 سالہ محنت خاک میں ملا دی

Share
Share

واشنگٹن:امریکا میں طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی سی غلطی کے باعث لیبارٹری کی 20 سال کی تحقیق تباہ ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے رکھے گئے ملازم نے لیبارٹری کے ریفریجریٹر سے الارم سگنلز سنے جس میں سائنسی تحقیق کے لیے نمونے موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق الارم سننے کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے ملازم نے ریفریجریٹر بند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فریج کے دروازے پر بیپس کو بند کرنے کا طریقہ درج تھا مگر ملازم نے پڑھنے میں غلطی کی اور اس نے سرکٹ بریکر بند کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ملازم کی اس غلطی سے منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجۂ حرارت پر ذخیرہ کیے گئے نمونے خراب ہو گئے جس سے 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلینر نے سوچا کہ وہ سرکٹ بریکر کو آن کر رہا ہے جبکہ اس نے اسے بند کر دیا تھا۔

جب ماہرین کو پتہ چلا تو اس وقت ریفریجریٹر میں درجۂ حرارت مبینہ طور پر 50 ڈگری تک بڑھ گیا تھا اور صرف منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...