Home نیوز پاکستان ملک میں حالیہ بارشوں سے حادثات میں اموات کی تعداد 78 ہو گئی

ملک میں حالیہ بارشوں سے حادثات میں اموات کی تعداد 78 ہو گئی

Share
Share

لاہور:ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 78 ہو گئی۔پنجاب میں 48، خیبر پختون خوا میں 20 افراد جان سے گئے، 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ واقعات میں رائے ونڈ اور قصور میں کرنٹ لگنے سے 2 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاہور کے نشتر ٹاؤن اور شاہدرہ ٹاؤن میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

کوہلو میں بارش سے شاہراہ متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث کوہلو کا سبی سمیت اندرونِ بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آج بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، تھر پارکر، میر پور خاص میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

پشاور، سوات، چترال، دیر، کوہستان میں بھی آج بارش متوقع ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، شیرانی، موسیٰ خیل کے بعض علاقوں میں آج شام بارش کا امکان ہے۔جبکہ بولان، لسبیلہ، ڈیرہ بگٹی، سبی، کوہلو اور جھل مگسی میں بھی شام کو بارش ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...