Home سیاست 200 یونٹ کے بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف میں وقت لگے گا، وزیر صنعت رانا تنویر حسین

200 یونٹ کے بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف میں وقت لگے گا، وزیر صنعت رانا تنویر حسین

Share
Share

اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں مگر صارفین کو ریلیف ملنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں بنائی ہیں لیکن آنے والے دنوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا ہے مگر اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے کی ہے، صنعتوں کو بھی 10 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے، گیس اور دیگر توانائی پر چلنے والے منصوبوں پر کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے اس ضمن میں بات کی تھی، بجلی گھروں کے کوئلے پر منتقل ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے زیر بحث نہیں آسکا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کارکنوں کو جی ایچ کیو بھیجا ہے، عمران کہتے ہیں کہ میں نے تو کہا تھا جی ایچ کیو کے آگے پرامن احتجاج کریں، اعتراف یہی ہوتا ہے کہ میں گھر تک گیا تھا میں نے کچھ نہیں کیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...