Home نیوز پاکستان پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں آشوب چشم کے 2081 کیسز رپورٹ

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں آشوب چشم کے 2081 کیسز رپورٹ

Share
Share

لاہور : پنجاب میں آشوب چشم کی وبا میں کمی نہ آسکی، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 142 جبکہ صوبہ بھر سے 2 ہزار 81 نئے مریض سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں سب سے زیادہ 355 افراد آشوب چشم کا شکار ہوئے جبکہ فیصل آباد میں 142 اور ڈیرہ غازی خان میں 130 نئے مریضوں میں آشوب چشم کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی وزیر پرائمری صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے،تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس بھی وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آشوبِ چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 روز میں ٹھیک ہو جاتا ہے، شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھنے کیساتھ ساتھ،تیز دھوپ اور گرد و غبار سے بھی آنکھوں کو بچائیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...