Home تازہ ترین غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: انسانیت ایک بار پھر خون میں نہا گئی۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے، خواتین اور وہ افراد شامل ہیں جو محض ایک وقت کی روٹی یا تھوڑی سی امداد کے انتظار میں تھے۔

سب سے ہولناک واقعہ وسطی غزہ میں نتساریم کے قریب پیش آیا، جہاں امداد حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا،واقعے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ افسوسناک واقعہ اُس مقام کے قریب پیش آیا جہاں "غزہ ہیومینٹیئرین فاؤنڈیشن” – جو اسرائیل اور امریکہ کی حمایت سے قائم کی گئی – نے امدادی مرکز بنایا تھا۔ تاہم، اس مرکز کو اب اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ نے "موت کا جال” قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ امدادی مرکز روزانہ ہلاکتوں کی وجہ بن رہا ہے اور نہتے فلسطینیوں کے لیے ایک نیا عذاب بن چکا ہے۔ وہاں پہنچنے والے نہ صرف بھوک بلکہ بمباری سے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

آنسوؤں سے تر یہ سرزمین سوال کر رہی ہے: کب ختم ہوگا یہ ظلم؟ کب دنیا ان مظلوموں کی آہ سنے گی جو امداد کی امید میں زندگی ہار رہے ہیں؟

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...