Home sticky post 3 پاکستان کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز اگریمنٹ کی رکنیت میں مزید 6 سال کی توسیع مل گئی

پاکستان کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز اگریمنٹ کی رکنیت میں مزید 6 سال کی توسیع مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستانی انجینئرز کی عالمی سطح پر شناخت اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز اگریمنٹ (IPEA) کی رکنیت میں مزید 6 سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین انجینئر سحروش لودھی نے کی۔

توسیع کے بعد پاکستانی انجینئرز کو آئی پی ای اے کے رکن ممالک میں بغیر کسی اضافی امتحان یا جانچ پڑتال کے کام کرنے کی اجازت حاصل رہے گی۔ انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ سرٹیفکیٹ کے حامل انجینئرز آئی پی ای اے ممالک میں باقاعدہ رجسٹرڈ بھی ہو سکیں گے۔

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ آئی پی ای اے کی تجدید پاکستان کی انجینئرنگ برادری کے لیے ایک سنگ میل ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کا اعتراف ہے۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت دنیا بھر میں پاکستانی انجینئرز کی مانگ میں اضافے کا باعث بنے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2018 میں انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز ایگریمنٹ کی مستقل رکنیت حاصل کی تھی، جس سے قبل ایک سخت بین الاقوامی جائزہ عمل مکمل کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...