Home نیوز پاکستان پاکستان کو فلڈ ریلیف اور بحالی کیلئے 215 ملین ڈالرز فراہم کئے،ترجمان امریکی سفارتخانہ

پاکستان کو فلڈ ریلیف اور بحالی کیلئے 215 ملین ڈالرز فراہم کئے،ترجمان امریکی سفارتخانہ

Share
Share

اسلام آبادپاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کر دیا، امریکا نے فلڈ ریلیف اور بحالی کیلئے 215 ملین ڈالرز فراہم کئے۔

اپنے ایک بیان میں جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 100 ملین ڈالرز غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے دیئے گئے، آج بھی لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں غذائی قلت کے باعث خطرے سے دو چار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف پروگرام کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا، 1 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی گئی، صحت کی سہولتوں کیلئے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹریشن مراکز قائم کئے گئے، رواں سال امریکی سفیر نے مزید 486 ٹن فوڈ 39 ہزار بچوں کیلئے فراہم کیا۔

جوناتھن لالی نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کی گئی، امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک...