Home Uncategorized برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

Share
Share

لندن: کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ان کی برسی کی تقریبات منائی جائیں گی۔

پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں، وہ 29 جولائی 1981ء کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

لیڈی ڈیانا کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے شادی کی تقریب دیکھی، دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔

طلاق کے بعد بھی شہزادی ڈیانا کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی، وہ فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں، ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہزادی لیڈی ڈیانا نے کینسر میں مبتلا لوگوں کو زندگی کی امید دلائی، بچے یورپ کے ہوں، افریقہ یا ایشیا کے بے گھر افراد ہوں، معذور یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوں، مصیبت زدہ لوگ ہمیشہ لیڈی ڈیانا کی توجہ کا محور رہے۔

لیڈی ڈیانا 1995 اور 1997 میں پاکستان بھی آئیں اور پاکستان کے مختلف شہروں سمیت شوکت خانم ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، ڈیانا 26 سال قبل 31 اگست 1997ء کو پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...