Home sticky post 5 صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

Share
Share

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاوٴڈبرسٹ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوابی کے گاوٴں دالوڑی بالا میں کچھ روز قبل کلاوٴڈبرسٹ کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، تباہ حال گھروں میں 40 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے سے 40 لوگوں کو نکالا گیا ہیجس میں 37 لاشیں اور3 زخمی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکوئی پایاں میں بھی کلاوٴڈبرسٹ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے بہہ گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاوٴڈبرسٹ سیمجموعی طور پر 42 اموات ہوئی ہیں، کلاوٴڈبرسٹ سے دالوڑی بالا میں 17 گھر،سرکوئی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جب کہ مجموعی طور پر 27 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے دالوڑی بالا میں بحالی کا کام جاری ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...