Home sticky post 2 وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور قیمتی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں اور لوگوں کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
امیر جماعت اسلامی سے بات چیت میں خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاموں میں سرگرم کردار کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے و دیگر وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...