Home sticky post 5 کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 3 ایف سی اہلکار زخمی

کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 3 ایف سی اہلکار زخمی

Share
Share

کرم :لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لوئر کرم کے علاقے بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو ہنگو کی تحصیل ٹل سے نکلنا ہے، قافلہ ابھی نہیں نکلا، مشاورت اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد نکلے گا۔

آر پی او کوہاٹ نے نجی ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...