Home Uncategorized غزہ پر حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت، نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے،عوام سڑکوں پر نکل آئی

غزہ پر حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت، نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے،عوام سڑکوں پر نکل آئی

Share
Share

تل ابیب: غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں ہزاروں کی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے تل ابیب میں مظاہرے کیے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین میں حماس کے قبضے میں قید یرغمالیوں کے خاندان کے علاوہ عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غلطی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو قتل کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...