Home نیوز پاکستان نااہل نرسوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث بیورو آف امیگریشن کے 3 افسران پکڑے گئے

نااہل نرسوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث بیورو آف امیگریشن کے 3 افسران پکڑے گئے

Share
Share

 

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹراحمر وحید شامل ہیں، یہ افسران بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان کو اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسوں کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کیے تھے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

ملزمان نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا تھا۔

ایف آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...