Home نیوز پاکستان مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ، سمری محکمہ خزانہ کو ارسال

مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ، سمری محکمہ خزانہ کو ارسال

Share
Share

لاہور:لاہور میں سموگ کے دوران مصنوعی بارش برسانے کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی سمری سیکرٹری خزانہ کو بھجوائی گئی ہے جو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے حوالے سے ابتدائی سمری بھجوائی گئی ہے، مصنوعی بارش کے لئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے احکامات پر کلاؤڈ سیڈنگ راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے کیلئے سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہوگئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...