Home سیاست ایپکس کمیٹی اجلاس،آرمی چیف کا معاشی بحالی کیلئےحکومت سے مکمل تعاون کا اظہار

ایپکس کمیٹی اجلاس،آرمی چیف کا معاشی بحالی کیلئےحکومت سے مکمل تعاون کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی میں پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کونسل کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف، نگران کابینہ کے ارکان، نگران صوبائی وزراء اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا کو مختلف وزارتوں نے متعین شدہ اہداف کے بر وقت حصول میں سہولت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اب تک کے اقدامات پر پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...