Home سیاست روایتی سیاستدانوں نے ملک کو تباہ، ہمیں بیروزگار کر دیا،پرویز خٹک

روایتی سیاستدانوں نے ملک کو تباہ، ہمیں بیروزگار کر دیا،پرویز خٹک

Share
Share

لوئر دیر: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے ک دنیا ترقی کر گئی اور ہمارا برا حال کیا گیا، روایتی سیاستدانوں نے ملک کو تباہ، ہمیں بیروزگار اور قرض دار بنا دیا۔

سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم قرضوں سے نجات چاہتے ہیں، دنیا ترقی کر گئی اور ہمارا برا حال کیا گیا، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، اگر عوام ملک کو تباہ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کو منتخب کریں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان کے دور تک ملک ترقی کر رہا تھا، اب یہ مداری آگئے اور ملک کا یہ حال کر دیا، ہم تباہی کی جانب جا رہے ہیں، شرائط پر قرضے لیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج کارخانے لگ رہے ہیں، ایک خاتون نے بنگلہ دیش کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا، پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ، بی آر ٹی اور موٹروے منصوبوں کو میں نے صوبے کے وسائل سے شروع کیا تھا، چیئرمین تحریک انصاف کہتے تھے کہ میں اقتدار میں آیا تو یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک فرعون ہے، ممبران سے نفرت کرتے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...