Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق

Share
Share

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے چار اہل کار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس ایچ او درابن کے مطابق کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...