Home نیوز پاکستان اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہارگئے

اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہارگئے

Share
Share

وزیر آباد: سہانے خواب سجائے روزگار کی تلاش میں موریطانیہ سے اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ان میں ایک نوجوان کا تعلق وزیر آباد جناح کالونی پیر مٹھا قبرستان روڈ سے تھا جو دو ماہ قبل یورپ جانے کے لیے گھر والوں کو بتائے بغیر عازم سفر ہوا تھا، کشتی میں اس کے ساتھ 3 دیگر پاکستانی نوجوان بھی موجود تھے۔

ابوہریرہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ ایجنٹ نے انہیں خبر دی ہے کہ موریطانیہ سے اسپین کی جانب سمندر کے راستے جانے والی کشتی میں چاروں نوجوانوں کو سامان رکھنے والی جگہ پر چھپایا گیا تھا جو دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے، ابوہریرہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی دیگر 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے.

ابوہریرہ کے فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں فیس بک پہ موجود کشتی میں دم گھٹنے سے مرنے والوں کی جاری تصویروں سے اپنے بیٹے کی شناخت ہوئی ہے۔ اسکی غائبانہ نماز جنازہ پرانی سرائے پارک میں ادا کر دی گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...