Home Uncategorized بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

Share
Share

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین کے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔

جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 سالہ کارکن روی کو حراست میں لیا گیا جس پر دسمبر 2022 میں ایک احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بی جے پی کا یہ احتجاج اُس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب کہنے کے خلاف بلایا گیا تھا۔

تاہم بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روی صرف کنڑ زبان کو سمجھتے ہیں اور انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انھیں کانگریس نے اپنے کارکنوں کو بچانے کے لیے سیاسی مقدمے میں پھنسایا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...