Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی: سیمو وانڈا میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈا میں آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آپریشن کی تعریف کی گئی، مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...