Home نیوز پاکستان زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 دوست زندگی کی بازی ہارگئے

زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 دوست زندگی کی بازی ہارگئے

Share
Share

بلوچستان کے علاقے زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ مقامی سیاح جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے پکنک کے لیے زیارت آنے والے بدقسمت سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ زیارت کے علاقے ڈومیر امیں میں پیش آیا اور کار ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی۔

گہر کھائی میں گرنے کے باعث گاڑی مکمل تباہ جبکہ اُس میں بیٹھے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متوفین آپس میں دوست اور رشتے دار تھے جو یوم عاشور کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پکنک منانے کیلیے زیارت آئے تھے۔ انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...