مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے کوسٹر کو محمود گلی میں سڑک پر برف اور کہر کے باعث حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پھسلتی پھسلتی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
مقامی افراد اورامدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی آرمی اسپتال اور ایم ڈی ایس منتقل کر دیا ہے۔
ادھر وادی لیپہ کرناہ میں محکمہ شاہرات نے برف میں پھنسی دو گاڑیوں کے مسافروں کو ریسکیو کرکے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
علاقے میں تعینات مسلح افواج کے دستوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔