Home نیوز پاکستان جہلم میں سلنڈر دھماکے سے تین منزلہ ہوٹل کی عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

جہلم میں سلنڈر دھماکے سے تین منزلہ ہوٹل کی عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Share
Share

جہلم: جی ٹی روڈ پر واقع تین منزلہ ہوٹل کے کچن میں خوفناک سلنڈر دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر12 ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، عمارت کا ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ تا دیر جاری رہا۔

پولیس سول ڈیفنس اور عام شہری جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف رہے، ڈی سی اور ڈی پی او امدادی کاموں کی نگرانی کی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...