Home نیوز پاکستان بے نظیر کفالت پروگرام سے 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیواؤں مستفید ہوئیں ،بی آئی ایس پی حکام

بے نظیر کفالت پروگرام سے 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیواؤں مستفید ہوئیں ،بی آئی ایس پی حکام

Share
Share

اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت چلائے جانے والے ‘بینظیر کفالت پروگرام’ سے اب تک 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیواؤں نے استفادہ کیا ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام کے مطابق 2022ء میں بی آئی ایس پی کے گھر گھر جا کر قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے ذریعے پورے ملک میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت این ایس ای آر میں دو لاکھ 53 ہزار 374 طلاق یافتہ اور 21 لاکھ 41 ہزار971 بیواؤں کا ڈیٹا دستیاب ہے جن میں سے 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیوائیں اس وقت بے نظیر کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔

حکام نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے بے نظیر کفالت پروگرام اور بینظیر تعلیم وظیفہ کے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرامز اور بے نظیر نشوونما میں شمولیت غربت کے اسکور کی تشخیص پر مبنی ہے۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...