Home نیوز پاکستان فائیو جی پراسس شروع کردیا آئندہ چند سالوں میں کئی بلین ڈالرز آئیں گے،عمرسیف

فائیو جی پراسس شروع کردیا آئندہ چند سالوں میں کئی بلین ڈالرز آئیں گے،عمرسیف

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں میں کئی بلین ڈالرز آئیں گے، آئی ٹی کے شعبے پر ہی پاکستان کی تیز رفتارمعاشی ترقی کا انحصار ہے۔

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، بڑی تعداد میں لوگ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ برآمدات کے فروغ میں آئی ٹی کے شعبے کا بڑا اہم کردار ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیا جارہا ہے، حکومتی اقدامات سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔

نگران وزیربرائے آئی ٹی نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہرسال 75 ہزار گریجویٹس پیدا کرتی ہیں، آئی ٹی کمپنیاں اڑھائی سے 3 لاکھ کو فوری ملازمت دے پاتی ہیں، آئی ٹی یونیورسٹیوں کے امتحان کا مرکزی نظام بنایا جائے گا، آئی ٹی انڈسٹریز میں دو لاکھ نوجوانوں کو تیارکرنا چاہتے ہیں، انٹرنیٹ کے مختلف بزنس پلیٹ فارمزکے ساتھ کام کرنے کی ٹریننگ دیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ تربیت کی فراہمی سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے، پاکستان میں تقریبا 19 ہزار آئی ٹی کمپنیاں ہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ ملازم ہیں، پندرہ لاکھ نوجوان انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے فری لانسنگ کرتے ہیں، سولہ ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے سے متعلق سکلز دینے جا رہے ہیں۔

نگران وزیربرائے آئی ٹی نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں 5 ارب ڈالرز کی اضافی صلاحیت کا اضافہ کیا جائے گا، ای روزگار سینٹر سے نوجوان ساڑھے 8 ارب روپے کما چکے ہیں، ای روزگارپروگرام کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو قرضے دیئے جائیں گے، اگلے ہفتے سے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈز لانچ کریں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اگلے دوسال میں2لاکھ لوگوں کو آئی ٹی انڈسٹری میں شامل کریں گے، فائیو جی کے لئے حکومت نے پراسس شروع کردیا ہے، ٹیلی کام سیکٹرمیں بھی ریفارمز کی ضرورت ہے، پاکستان میں اس وقت 56 ہزارٹیلی کام ٹاورموجود ہیں، آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد ریونیو ڈالرز میں رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ایچ ای سی کیساتھ مل کرآئی ٹی گریجویٹس کے لئے سٹنڈرڈائزڈ ٹیسٹ شروع کر رہے ہیں، رواں سال دسمبر سے آئی ٹی گریجویٹس کا ٹیسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...