Home sticky post 3 ترکیہ کے مغربی حصے میں6.1 شدید زلزلہ، 22 زخمی، عمارتوں کو نقصان

ترکیہ کے مغربی حصے میں6.1 شدید زلزلہ، 22 زخمی، عمارتوں کو نقصان

Share
Share

استنبول :ترکیہ میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس میں ابھی تک 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تین عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...