Home Uncategorized میسی کی 6 جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام

میسی کی 6 جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام

Share
Share

نیویارک :فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں پہنی گئی 6 جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہو گئیں تاہم نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سمیت دیگر میچز کے دوران ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی گئیں لیونل میسی کی 6 جرسیاں رواں سال 14 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میسی کی یہ جرسیاں نمائش کے بعد نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہو گئیں۔

نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق اسٹار فٹبالر کی جرسیوں کی نیلامی رواں سال ہونے والی کھیلوں کی یادگاری چیزوں کی مہنگی ترین نیلامیوں میں سے ایک ہے۔

نیلامی سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ میسی کی ان جرسیوں کی نیلامی ایک کروڑ ڈالرز سے زائد میں ہو سکتی ہے جو کہ کھیل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے قیمتی نیلامیوں میں سے ایک ہو گی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹار فٹبالر نے اعلان کیا تھا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن اسپتال کو عطیہ کریں گے۔

نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
واضح رہے کہ میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...