Home sticky post 3 وادی نیلم میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Share
Share

نیلم :آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کے بعد دریائے نیلم میں جاگری۔افسوس ناک حادثے میں گاڑی میں سوار6افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
حادثے کاشکار ہونے والی گاڑی وادی نیلم سے مظفرآباد آباد رہی تھی کہ چلہانہ کے مقام پر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گرنے کے بعد دریائے نیلم میں جا گری ۔حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور ایس ڈی ایم اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد تمام چھ افراد کی میتیں نکال کر مظفرآباد روانہ کر دی گئی ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مظفرآباد کے نواحی علاقے ٹھوٹھہ سے تھا ۔حادثے کی وجوہات کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...