Home sticky post 2 وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کااعادہ

وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کااعادہ

Share
Share

خانکندی : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تمام اہم شعبوں میں تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا تاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو جلد حتمی شکل دی جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...