Home نیوز پاکستان شیخوپورہ میں مسافر بس الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

شیخوپورہ میں مسافر بس الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Share
Share

شیخوپورہ:ب شیخوپورہ میں مسافر بس کے المناک حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے علاقے شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے، بس الٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

ادھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...