Home sticky post 3 روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی سوشل میڈیا پر دھوم

روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Share
Share

کراچی:انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔

یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔

اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے بغیر کسی مشکل کے شاندار انداز سے شارٹ کھیلے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے امپائر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس باصلاحیت بچی کا نام سونیا اور عمر صرف 6 سال ہے اور تعلق پاکستان سے ہے، یہ بچی روہت شرما کی طرح شارٹ ماررہی ہے‘۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...