Home Uncategorized اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

Share
Share

میڈرڈ:اسپین میں ایک سال کی ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 62 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ ژالہ باری، بارش اور سیلاب کے باعث بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی تباہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث دریا اور ڈیم اُبل پڑے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلے کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنھیں ہیلی کاپٹرز کے لیے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...