Home sticky post 2 سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے63 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے63 پاکستانی بے دخل

Share
Share

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور ملائیشیا سے 24 گھنٹوں کے دوران 63 پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ اور بھکاری ہونے پر 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ ممنوع تارکین وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر عراق سے 11 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے ہیں، عراق سے مسافروں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔
حکام نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر قانونی کارروائی کے بعد تمام بے دخل افراد کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...