Home #ٹرینڈ نیپال اورتبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں گر گئیں ، 32 افراد ہلاک

نیپال اورتبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں گر گئیں ، 32 افراد ہلاک

Share
Share

کٹھمنڈو/تبت:نیپال اورتبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ 32 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔
بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پیرس:پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین...

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کرلی

مظفر آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر...