Home سیاست جلاوٴ گھیراوٴ کیس ، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

جلاوٴ گھیراوٴ کیس ، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

Share
Share

لاہور: جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔

پولیس کا مقدمے میں موٴقف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...