Home Uncategorized ایران میں منشیات کنگ سمیت 7 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں منشیات کنگ سمیت 7 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

Share
Share

تہران: ایران نے دو مختلف شہروں میں “کوکین کے سلطان” کے نام سے مشہور منشیات فروش سمیت 7 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عدالت نے کوکین کی تقسیم کے سب سے بڑے گروپ کے تین کارندوں کو پھانسی پر لٹکادیا جن میں کوکین کا سلطان کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا حسین پنجک بھی شامل ہے۔

عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ہی کے دن 3 منشیات فروشوں کے ساتھ مزید 4 دیگر مجرمان کو بھی کرج کی راجائی شہر جیل میں پھانسی دی گئی تاہم ان چاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کوکین کے سلطان 32 سالہ حسین پنجک کو اس کے ساتھیوں بدع الحسین امامی موغادم اور بابک آغائی سمیت 2014 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ لوگ اپنی بڑھتی ہوئی دولت کا جشن منا رہے تھے۔

ان ملزمان کے قبضے سے 750 کلوگرام ہیروئن، کوکین اور افیون بھی برآمد ہوئی تھی۔ یہ گروپ منشیات فروشی کا عالمی گینگ چلا رہا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے ایران میں رواں برس پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے اوسطاً 10 سے زیادہ افراد کو پھانسی دی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رواں برس اب تک 210 افراد کو پھانسی دی گئی جب کہ ابھی 5 ماہ بھی نہیں ہوئے۔ گزشتہ برس یہ تعداد 580 تھی جب کہ سب سے زیادہ پھانسی 2015 میں 972 افراد کو دی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...