Home نیوز پاکستان کراچی سیرکے لئے جانیوالوں کی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

کراچی سیرکے لئے جانیوالوں کی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

Share
Share

کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب بس اُلٹنے سے 4 بچے اور 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی انفارمیشن کے مطابق ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب بس اُلٹنے سے کئی خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔

ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پور بس حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...