Home نیوز پاکستان پاک فوج کے زیراہتمام 76 ویں یوم آزادی گلگت بلتستان کی پروقار تقریب،ہیلی فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

پاک فوج کے زیراہتمام 76 ویں یوم آزادی گلگت بلتستان کی پروقار تقریب،ہیلی فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

Share
Share

گلگت: پاک فوج کے زیراہتمام 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان آرمی ہیلی پیڈ پر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔

شاندار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر راولپنڈی کور جبکہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان اور کمانڈر ایف سی این اے اور دیگر حکومتی اور سول حکام نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی کمانڈر راولپنڈی کور نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور بہادر فوجیوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے بعد ہی وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیئے، ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صرف مملکت پاکستان کی بقا و استحکام کیلئے جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم کی بلکہ جموں و کشمیر کے محروم و محکوم مسلمانوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کیلئے بھی مساوی قربانیاں دی ہیں۔

تقریب میں پاک فوج، این ایل آئی سینٹر، جی بی سکاؤٹس، ویمن پولیس، جی بی پولیس، پنجاب رینجرز، ایس سی او، کیڈٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا، تقریب میں آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ دکھا کر عوام سے خوب داد وصول کی۔

علاوہ ازیں فری فال جمپنگ بھی اس شاندار تقریب کا حصہ رہی، اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی اور علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے، مقامی لوگوں نے پاک آرمی کا دل سے شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یکم نومبر کا دن پورے جی بی میں شاندار انداز سے منایا گیا۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...