Home کھیل ورلڈکپ،جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف

ورلڈکپ،جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف

Share
Share

پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز کپتان ٹمبا باووما 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ آخری اوور میں 351 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ میلر 53 رنز بنا کر جیمز نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقہ نے 5 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں ناکام ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 6 میں سے 4 میچز جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...