Home Uncategorized پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی وضاحت مانگنے پر 79 بھارتی اپوزیشن ارکان معطل

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی وضاحت مانگنے پر 79 بھارتی اپوزیشن ارکان معطل

Share
Share

نئی دہلی :بھارتی لوک سبھا میں حالیہ دنوں ہونے والی ہنگامی آرائی کی وضاحت مانگنے پر بھارتی پارلیمنٹ کے 79 اپوزیشن ارکان کو معطل کر دیا گیا۔

13 دسمبر کو نئی لوک سبھا اسمبلی بلڈنگ میں جاری اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری میں موجود دو نوجوان اچانک سے ارکان پارلیمان کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے اور انہوں ارکان کی نشستوں کی طرف سموک بم پھینکے جس کے بعد ایوان میں افراتفری مچ گئی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، واقعے کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے واقعے پر سکیورٹی کی سنگین کوتاہی کی وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 39 ارکان کو لوک سبھا اور 45 ارکان کو راجیا سبھا سے معطل کر دیا گیا، ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...