Home نیوز پاکستان چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی التنے سے 8 افراد جاں بحق

چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی التنے سے 8 افراد جاں بحق

Share
Share

چلاس :چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چلاس کاکہناہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گیٹی داس کے مقام پر کار اور وین کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا، کار سے ٹکر کے بعد وین کھائی میں گری اور اس میں آگ لگ گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے گیٹی داس بابوسر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور سیکریٹری صحت سمیت چلاس ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...