Home نیوز پاکستان پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Share
Share

کراچی: قومی ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تربت کی پروازیں پی کے501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پرواز پی کے 369 بھی روانہ نہیں ہو گی۔

لاہور سے دمام کی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے تاخیر متوقع ہے جبکہ دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اسی طرح لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی میں 9 گھنٹہ 25 منٹ جبکہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...