Home Uncategorized چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے۔

ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیاء کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8 ارب ڈالر سے زائد کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے، جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023 میں 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف تین ارب ڈالر ہی ملے ہیں، پاکستان ڈونرز کانفرنس کے تحت کیے گئے وعدوں کی مد میں فنانسنگ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک بلین ڈالر کی توقع رکھتا ہے، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک این فائیو پروجیکٹ کیلئے فنانسنگ فراہم کرے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...